0
Saturday 21 Dec 2019 01:35

متعصبانہ شہریت ایکٹ بھارت کی تباہی کا پروانہ ہے، مولانا عصمت اللہ

متعصبانہ شہریت ایکٹ بھارت کی تباہی کا پروانہ ہے، مولانا عصمت اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اور رکن قومی اسمبلی مولانا قاضی عصمت اللہ نے کہا ہے کہ متعصبانہ شہریت ایکٹ بھارت کی تباہی کا پروانہ ہے، چھ بھارتی ریاستوں میں مسلسل احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ سے واضح ہوگیا کہ مودی، خطے کے لئے ہٹلر سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ متنازع قانون سازی کے ذریعے اقلیتوں کو عدم تحفظ کا شکار کیا جا رہا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان شاء اللہ بھارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگا اور مزید کئی پاکستان بھارت سے بنیں گے۔ اقلیتی عوام بھارت کے مظالم کا شکار ہیں۔ خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کبھی بابری مسجد پر قبضہ کیا جاتا ہے تو کبھی گاو کشی کے نام پر مسلمانوں کا جینا حرام کردیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ نچلی ذات کے ہندو بھی انتہاء پسندوں کے مظالم کا شکار ہیں۔ مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی رواداری کا ثبوت دیا اور اقلیتوں کا تحفظ کیا، یہاں ہندو اور سکھ یاتری اپنی عبادت گاہوں میں آتے جاتے رہتے ہیں اور پاکستان کے اندر رہنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔ مگر افسوس بھارت کے اندر اقلیتوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ تنگ نظر اور متعصبانہ ہے، جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 833962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش