QR CodeQR Code

پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ہر طالب علم کی ہیلتھ سکریننگ کروائی جا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

21 Dec 2019 12:01

سرگودہا میں تقریب سے صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں، ضلع سرگودہا میں بھی جلد صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنا دی جائے گی۔ سرگودہا کے نواحی موضع گوندل میں سکول ہیلتھ اینڈ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ایک ایک طالب علم کی سکریننگ کروا کے ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے مسائل حل کرکے دم لیں گے، چند ماہ میں اساتذہ کی چھٹیوں، پرموشن اور ٹرانسفرز کو آن لائن کردیا گیا ہے، اگلے مرحلہ میں ان کے دیگر تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا، اساتذہ ٹینشن فری ہوکر صرف تدریس پر توجہ دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں ہیلتھ اینڈ سکریننگ پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے۔


خبر کا کوڈ: 833983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833983/پنجاب-کے-سرکاری-اور-نجی-تعلیمی-اداروں-ہر-طالب-علم-کی-ہیلتھ-سکریننگ-کروائی-جا-رہی-ہے-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org