0
Saturday 21 Dec 2019 12:13

مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی

مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ اس کے علاوہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار 6 ہفتوں کے لئے مریم نواز کو  بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 833988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش