0
Saturday 21 Dec 2019 13:17

کراچی والے شدید سردی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں

کراچی والے شدید سردی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ اتوار سے داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ایک بار پھر کم درجہ حرارت میں تبدیل ہوکر سردی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں ہونے والی بارشوں کا اثر شہر پر سرد ہواؤں کی شکل میں نمودار ہوگا، جس کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 22 دسمبر سے چلنے والی ہوائیں 28 دسمبر تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا کم سے کم پارہ 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعہ کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ شہر کا مطلع دن کے وقت خشک، جبکہ رات میں قدرے سرد رہنے کی توقع ہے۔ آج کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں سردی کی لہر جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 834013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش