QR CodeQR Code

ٹوئٹر نے سعودی عرب سے چلائے جانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے

21 Dec 2019 13:32

مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ترجمان کے مطابق بند کیے جانے والے اکاؤنٹس کا مقصد سعودی حکام کے حق میں پیغامات کو بڑھانا اور انہیں فروغ دینا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی رابے کی سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے سعودی عرب سے چلائے جانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے۔ مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ترجمان کے مطابق بند کیے جانے والے اکاؤنٹس کا مقصد سعودی حکام کے حق میں پیغامات کو بڑھانا اور انہیں فروغ دینا تھا۔ ٹوئٹر کے مطابق بند کیے گئے زیادہ تر اکاؤنٹ عربی زبان میں تھے جب کہ ان اکاؤنٹس پر ایران پر پابندیوں اور مغربی میڈیا پر سعودی حکومت کے سرکاری عہدیداروں کے پیش ہونے کے بارے میں بھی گفتگو کی جاتی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 834019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834019/ٹوئٹر-نے-سعودی-عرب-سے-چلائے-جانے-والے-6-ہزار-اکاؤنٹس-بند-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org