QR CodeQR Code

کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول سمیت ایف اے ٹی ایف نے 150 سوالات کے جواب مانگ لیے

21 Dec 2019 16:48

کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوائی جائے۔ سوال نامہ پاکستان کی 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان سے مدارس کے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 150 سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوائی جائے۔ سوال نامہ پاکستان کی 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سوال نامہ 20 دسمبر کو ارسال کیا ہے اور جس کا جواب 8جنوری تک جمع کرانا ہوگا۔ ایشیا پیسفک گروپ سڈنی میں پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو بھیجی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 21تا25 جنوری تک چین میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سولہ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی وفاقی وزیر اکانومک افیئرز حماد اظہر کی قیادت میں بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذکرات کرے گی۔

 


خبر کا کوڈ: 834064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834064/کالعدم-تنظیموں-کے-خلاف-درج-مقدمات-کی-نقول-سمیت-ایف-اے-ٹی-نے-150-سوالات-جواب-مانگ-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org