QR CodeQR Code

کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کا تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن

21 Dec 2019 16:50

آپریشن کے دوران متعدد پتھارے، میزیں، کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی احکامات اور میئر کراچی کی ہدایت پر جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ضبط کیا گیا سامان کے ایم سی اسٹور منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔ سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد اور پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے روڈ اور فٹ پاتھ پر قائم ہوٹلوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران متعدد پتھارے، میزیں، کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی احکامات اور میئر کراچی کی ہدایت پر جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ضبط کیا گیا سامان کے ایم سی اسٹور منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 834065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834065/کراچی-میں-اینٹی-انکروچمنٹ-سیل-کا-تجاوزات-کے-خلاف-نائٹ-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org