0
Saturday 21 Dec 2019 16:54

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کیلئے انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں مختص

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کیلئے انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں مختص
محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کے لئے انسداد دہسشت گردی کی دو عدالتیں مختص کردیں۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محمکہ داخلہ سندھ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی سماعت کے لئے انسداد دہسشت گردی کی دو عدالتیں مختص کردیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو اور سولہ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ صوبے بھر کی اے ٹی سی کورٹس سے مقدمات ان دو عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفیکشن متعلقہ عدالتوں کو موصول ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش