0
Saturday 21 Dec 2019 21:16

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا اجلاس، ہنگو اور لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا اجلاس، ہنگو اور لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹر سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔

عدیل عباس زیدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہیئں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔
خبر کا کوڈ : 834110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش