0
Sunday 22 Dec 2019 00:09

بھارت کیجانب سے پاکستان پر خطرے میں بھی شدت آرہی ہے، عمران خان

بھارت کیجانب سے پاکستان پر خطرے میں بھی شدت آرہی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت کے متنازع قانون کے بعد بھارت میں بڑی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس سے بھارت ہندو راشٹریا اور ہندو توا بالا دستی کے فسطائی نظریئے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متنازع قانون کے بعد بھارت میں بڑی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور اجتماعیت پر یقین رکھنے والے بھارتی سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر وزیراعظم نے لکھا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ جاری ہے، محاصرہ ختم ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی احتجاج میں شدت آرہی ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر خطرے میں بھی شدت آرہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اور جعلی آپریشن کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی آپریشن کرنا چاہتا ہے اور ہندو قومیت کو پروان چڑھانے کے لیے جنگی جنون میں اضافہ چاہتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت نے ایسا کیا تو پاکستان کے پاس مناسب جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔
خبر کا کوڈ : 834135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش