0
Sunday 22 Dec 2019 11:06

مودی حکومت کی میڈیا پر پابندیاں

مودی حکومت کی میڈیا پر پابندیاں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج میں شدت سے پریشان مودی حکومت نے بھارتی ٹی وی چینلز کو مظاہروں کو کوریج سے روکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹری نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مواد کو دکھانے سے پرہیز کریں جس سے تشدد کو ہوا ملے۔ بھارتی ٹیلی ویثرن چینلوں، ڈی ٹی ایچ آپریٹرز اور کیبل آپریٹرز کو جاری کردہ ایک ایڈوئزری میں آئی اینڈ بی وزرات نے کہا کہ 11دسمبر کے جاری کردہ ایڈوائزری کے حوالے سے یہ جاری کیا جا رہا ہے کہ پروگرام کوڈ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ وزارت نے کہا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلوں نے ایڈوائزری کے باوجود اس قسم کی نشریات عمل میں لائی ہیں جو پروگرام کوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ مذکورہ ایڈوائزری میں اعادہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی چینلوں کو ایسے مواد کی نشریات نہیں کرنی چاہئے جس کی وجہ سے تشدد بھڑکے یا پھر وہ امن کی بحالی میں رکاوٹ بنے اور اس سے شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ اس میں ایسے پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ’کسی گروپ یا فرد کی تذلیل‘ تنقید یا اس کی شبیہ کو متاثر کرنا ہے، جو ملک کی عوامی‘ سماجی یا اخلاقی زندگی پر مشتمل ہے یا پھر اس سے ملک کی ہم آہنگی پر اثر پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 834167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش