QR CodeQR Code

بشیر بلور کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

22 Dec 2019 11:39

بشیر بلور کو آج سے 7 سال پہلے اسی دن قصہ خوانی کے مشہور بازار ڈھکی نعلبندی میں دیگر 9 ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا تھا۔ اے این پی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے اس موقع پر تمام پارٹی کارکنان اور پختونوں سے اس تقریب میں اپنی شمولیت یقینی بنانے کی استدعا کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شہید بشیر احمد بلور کی ساتویں برسی آج بروز اتوار باچاخان مرکز میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ پروگرام میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں سمیت کارکنان کی بھی بڑی تعداد شرکت کرکے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ مرکزی پروگرام سے پہلے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان شہید بشیر احمد بلور کی قبر پر عقیدت کے پھول بھی چڑھائیں گے۔ بشیر احمد بلور اے این پی کے سنیئر رہنما اور بوقت شہادت صوبے کے سینئر وزیر تھے۔ ان کی سیاسی پرورش ہی کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے خطرات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر امن کے قیام کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ان کو آج سے سات سال پہلے اسی دن قصہ خوانی کے مشہور بازار ڈھکی نعلبندی میں دیگر 9 ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا تھا۔ اے این پی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے اس موقع پر تمام پارٹی کارکنان اور پختونوں سے اس تقریب میں اپنی شمولیت یقینی بنانے کی استدعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 834180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834180/بشیر-بلور-کی-ساتویں-برسی-آج-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org