0
Sunday 22 Dec 2019 15:34

لاہور میں تنظیم مشائخ عظام کی فوج کے حق میں ریلی

لاہور میں تنظیم مشائخ عظام کی فوج کے حق میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم مشائخ عظام  اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام افواج پاکستان، آئی ایس آئی اور سابق صدر پرویز مشرف سے    اظہار  یکجہتی کیلئے الحمراء ہال مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں علماء و مشائخ عظام سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد سمیت لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ورکرز اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریلی کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کےمرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا ہے، عدلیہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ ریلی میں شریک سینکڑوں مرد و خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان، آئی ایس آئی اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ پریس کلب پہنچ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ عدلیہ کی بجائے اس کے فیصلے کیخلاف ہیں۔ ریلی کے اختتام پر پریس کلب کے سامنے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 834194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش