0
Sunday 22 Dec 2019 18:23

فیصل آباد، صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو سپرد خاک کر دیا گیا

فیصل آباد، صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سینیئر رہنما، معروف روحانی شخصیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت معزز علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مرحوم اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔

سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر پیار، محبت او بھائی چارے کا درس دیا۔ ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محت وطن پاکستانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تصوف اور روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، ہمیشہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے متحرک رہے، سید ہدایت رسول شاہ قادری کی زندگی فروغ علم اور فروغ عشق رسول میں گزری۔ مرحوم بہترین خطیب اور شفیق استاد تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور علمی حلقے آج ایک قابل شخصیت سے محروم ہوگئے۔ مرحوم کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 834200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش