QR CodeQR Code

نواز شریف، زرداری اور عمران خان امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، اشرف جلالی

22 Dec 2019 18:37

ٹی ایل وائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے کے بارے میں قوم کا دو حصوں میں تقسیم ہونا باعث تشویش ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ساری قوم متحد ہو کر پاک فوج کی پشت پے کھڑی ہو جائے، پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلانا ملکی سالمیت پے حملہ کرنا ہے، دوستی اور دشمنی کا معیار ذاتی اور جماعتی مفادات کی بجائے اسلام اور ملک و قوم کے حق میں کسی کے کردار کو بنایا جائے تو ملکی خوشحالی اور ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آ سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کو بڑے زور و شور سے غیر شرعی کہا جا رہا ہے مگر افسوس کہ ممتاز حسین قادری شہید کی سزائے موت اور آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کے غیر شرعی ہونے کو نظر انداز کیا گیا، ان فیصلوں کے شرعی سقم اجاگر کرنے پر ہماری آواز کو سختی سے دبایا گیا، لبرل ٹولہ جو اس وقت ہمیں ججز اور عدالتوں کے آداب بتاتا تھا اب خود ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر رہا  ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کیس کے فیصلہ میں انتقامی کارروائی کی آمیزش کا الزام غیر جانبدار عدلیہ کا بہت بڑا چیلنج ہے، حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، جس معاشرے میں منصف پر انگلی اٹھے وہاں نظام عدل کا پروان چڑھنا مشکل ہو جاتا ہے، آج جب ایک طرف مظلوم کشمیری مسلمان چار ماہ سے لاک ڈاؤن میں محصور ہیں اور دوسری طرف پورے بھارت کے مسلمان آزادی کا نعرہ بلند کر کے بھارت کے ظالمانہ نظام پر زلزلہ طاری کیے ہوئے ہیں ایسے میں جنرل پرویز مشرف کیس کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے کے بارے میں قوم کا دو حصوں میں تقسیم ہونا باعث تشویش ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ساری قوم متحد ہو کر پاک فوج کی پشت پے کھڑی ہو جائے، پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلانا ملکی سالمیت پے حملہ کرنا ہے، دوستی اور دشمنی کا معیار ذاتی اور جماعتی مفادات کی بجائے اسلام اور ملک و قوم کے حق میں کسی کے کردار کو بنایا جائے تو ملکی خوشحالی اور ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نواز شریف، زرداری اور عمران خان امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں مگر پرویز مشرف نے امریکہ کیلئے جس طرح ارض پاکستان کو پیش کیا، اس سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پرویز مشرف دور میں بلوچوں میں ناراضگی کی لہر نے شدّت اختیار کی اور بھارت کو علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کا مزید موقع ملا، جنرل پرویز مشرف کے حامی اور مخالفین دوستی اور دشمنی کا معیار اگر شریعت کو بنائیں تو تمام اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834202/نواز-شریف-زرداری-اور-عمران-خان-امریکی-غلامی-میں-ایک-دوسرے-سے-بڑھ-کر-ہیں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org