0
Sunday 22 Dec 2019 19:19

کوالالمپور کانفرنس نے راہ متعین کر دی ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

کوالالمپور کانفرنس نے راہ متعین کر دی ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلے او آئی سی کیلئے راہنماء اصول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد عالَم اسلام کی سربلندی کا باعث ہوگا۔ کانفرنس سے نہ صرف اسرائیل نوازی کی عربی و غربی سازشیں دم توڑ گئی ہیں بلکہ خونخوار بھارت کو او آئی سی کی رکنیت دینے کے سعودی عزائم بھی خاک میں مل گئے ہیں۔ اسلامی ممالک کے خوددار سربراہان، علماء، دانشوروں کی کانفرنس اسلامی دنیا کیلئے امید کی کرن اور آزادی و خودمختاری کا سنگ ِ میل ثابت ہوگی۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان کے انکشافات چشم کشا، تشویشناک اور ہماری قومی خود مختاری کے آگے سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تابعدار اور بھارت کے وفادار عربوں کے دباﺅ میں بننے والی خارجہ پالیسی ہمارے قومی وقار و خود مختاری کے صریح منافی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ اسلامی دنیا کے دردمندوں کی خواہش ہے کہ جس طرح ایران کے علماء و عوام نے شاہی نظام کا تختہ الٹا، عرب ممالک کے علماء اور عوام بھی امریکی مفادات کی خدمتگار بادشاہتوں سے نجات حاصل کریں تاکہ اِن ممالک کے قدرتی وسائل فقط مسلمانوں کے کام آ سکیں اور سرزمین ِ وحی سے پیام ِ وحی نشر ہو سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ چھوٹا سا ملک قطر جرات کر سکتا ہے تو پاکستان تو ایٹمی قوت ہے، کوالالمپور کانفرنس نے راہ متعین کر دی ہے، امید ہے کہ مسلم امہ کیلئے رہنمائی کا باعث ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 834205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش