QR CodeQR Code

جلد ہی فلسطین میں ہونیوالے اسرائیلی جرائم پر مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیں گے، عالمی عدالت

فلسطین نام کا کوئی ملک موجود ہی نہیں جو شکایت کرے، نیتن یاہو

22 Dec 2019 19:22

عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بنسوڈا نے کہا ہے کہ انکا خیال ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے، مشرقی قدس اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ فاتو بنسوڈا کا کہنا تھا کہ فلسطین سے موصول ہونے والی مداخلت کی درخواست میں تحقیق کے لئے ججز سے درخواست نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر، گامبیا کی شہری مس فاتو بنسوڈا نے اعلان کیا ہے کہ عالمی عدالت جلد ہی فلسطین میں انجام پانے والے اسرائیلی جرائم پر مکمل تحقیقات کا آغاز کر دے گی۔ فاتو بنسوڈا نے کہا کہ انکا خیال ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے، مشرقی قدس اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ فاتو بنسوڈا کا کہنا تھا کہ فلسطین سے موصول ہونے والی مداخلت کی درخواست میں تحقیق کے لئے ججز سے درخواست نہیں کی گئی۔

دوسری طرف غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کو فلسطین میں تحقیقات کرنے کا حق حاصل نہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کو صرف ان شکایتی درخواستوں پر تحقیق کرنے کا حق حاصل ہے جو حق حاکمیت رکھنے والی حکومتوں کیطرف سے جمع کروائی جائیں جبکہ فلسطینی حکومت تو کبھی موجود ہی نہیں تھی جو اپنی شکایت جمع کرواتی۔


خبر کا کوڈ: 834206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834206/جلد-ہی-فلسطین-میں-ہونیوالے-اسرائیلی-جرائم-پر-مکمل-تحقیقات-کا-آغاز-کر-دیں-گے-عالمی-عدالت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org