QR CodeQR Code

اگر ان حالات میں پرویز مشرف جو بیمار ہیں دنیا سے چلے گئے تو کیا تمغہ لیکر جائیں گے؟ شاہد مسعود کا سوال

22 Dec 2019 22:25

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سنگین غداری کیس دائر کیا تھا لیکن اتنا بڑا مقدمہ جیت کر بھی چپ ہے، بات کہنی بڑی آسان ہوتی ہے، پرویز مشرف کیس کا فیصلہ سب کو افسردہ کرگیا ہے، اس وقت اداروں میں تصادم نہیں ہونا چاہیئے، ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ ملک کے دائیں بائیں حالات کیا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر نہ کوئی اپیل ہوئی ہے اور نہ کوئی ریفرنس تیار کیا گیا ہے، اگر ان حالات میں پرویز مشرف جو بیمار ہیں دنیا سے چلے گئے تو کیا تمغہ لیکر جائیں گے؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سنگین غداری کیس دائر کیا تھا لیکن اتنا بڑا مقدمہ جیت کر بھی چپ ہے، بات کہنی بڑی آسان ہوتی ہے، پرویز مشرف کیس کا فیصلہ سب کو افسردہ کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر نہ کوئی اپیل ہوئی ہے اور نہ کوئی ریفرنس تیار کیا گیا ہے، اگر ان حالات میں پرویز مشرف جو بیمار ہیں دنیا سے چلے گئے تو کیا تمغہ لیکر جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت اداروں میں تصادم نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ درجہ حرات بہت بڑھا دیا گیا ہے، ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ ملک کے دائیں بائیں حالات کیا ہیں؟ اس وقت معاملات کو ٹھنڈا رکھنے کی ضرورت ہے، یہ کوئی پانی پت کی لڑائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں کوئی گپ شپ تو چل رہی ہے، شہباز شریف لندن میں ایسے تو نہیں بیٹھے ہوئے اور عمران خان بھی خاموش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834217/اگر-ان-حالات-میں-پرویز-مشرف-جو-بیمار-ہیں-دنیا-سے-چلے-گئے-کیا-تمغہ-لیکر-جائیں-گے-شاہد-مسعود-کا-سوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org