0
Sunday 22 Dec 2019 22:37
جو لوگ بھارتی شہریت مانگ رہے تھے انہیں مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہیں

جنرل مشرف کو غدار کہنا افسوسناک اور انتقامی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عامر خان

جنرل مشرف کو غدار کہنا افسوسناک اور انتقامی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اہلیان کراچی نے پرویز مشرف کی حمایت میں مظاہرہ کرکے اظہار یکجہتی کا ثبوت دے دیا ہے، آج ایم کیو ایم نے صرف مظاہرہ نہیں کیا بلکہ یہ ثابت کیا ہے کہ ایم کیو ایم منظم ہے، ڈٹی ہوئی ہے، جمی ہوئی ہے اور ایک بھرپور سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جب جب ظلم ہوا ہے وہ اور طاقتور بن کر سامنے آئی ہے، جو لوگ بھارتی شہریت مانگ رہے تھے انہیں مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ میں واضع کرنا چاہتا ہوں کہ ہم شفاف اور غیر جانبدار عدالت کا احترام کرتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ انصاف بھی عدلیہ سے ملے گا، ہمیں ججوں پر اعتماد ہے وہ ہی اس گھتی کو سلجھائیں گے اور انصاف ہوا ہوا نظر آئے اور ہونا بھی چاہیئے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ جنرل مشرف جس نے پاکستان کی 40 برس خدمت کی، جس نے کارگل میں جاکر بھارت کو لرزا کر رکھ دیا تھا، بھارتی کہتے ہیں کہ یہ وہ جنرل ہے جو 19 کلومیٹر اندر بھارت میں گھس گیا تھا، پاکستان نے ان کے دور میں ترقی کی، اس جنرل مشرف کو غدار کہنا افسوسناک اور انتقامی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ہم عدالیہ کے معزز ججوں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان جن خطرات کا شکار ہے، بارڈرز پر جو حالت ہے اس پر نظر رکھیں، ہم عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں، جمہوریت ایسے نظام کا نام ہے جس کے پاس مینڈیٹ ہوتا ہے اسی کے پاس اختیار ہوتا ہے، کراچی کے لوگوں کے آمریت کے سوا کچھ نہیں دیکھا، معزز ججوں سے درخواست کرونگا کہ جو تاثر انتقام کا بن رہا ہے اسے دور کرکے انصاف فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 834220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش