QR CodeQR Code

تحریک انصاف عوامی وعدوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے، محمود خان

22 Dec 2019 23:47

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے بہت تھوڑے عرصے میں گزشتہ 70 سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوک الحال معیشت کو استحکام دینے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے موجود صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے بہت تھوڑے عرصے میں گزشتہ 70 سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوک الحال معیشت کو استحکام دینے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اُٹھائے ہیں، صوبائی حکومت اس سلسلے میں  متعدد اصلاحاتی اقدامات کر چکی ہے، جبکہ صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ کبھی پہلے اپنے منشور اور ویژن پر سمجھوتہ کیا اور نہ آئندہ کریں گے، صوبائی حکومت نے اداروں سے کرپشن اور میرٹ کی پامالی کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں  پر اقدامات کیے ہیں اور اداروں  کو بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے موجود ہ صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ہے، ہم پاکستان اور اس صوبے کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر حقیقی معنوں میں عوامی خدمات کا نظام متعارف کرایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 834234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834234/تحریک-انصاف-عوامی-وعدوں-کی-تکمیل-ممکن-بنا-رہی-ہے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org