QR CodeQR Code

پابندیوں کا امریکی جنون دوست دشمن میں تمیز نہیں کرتا، محمد جواد ظریف

23 Dec 2019 00:58

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کرنے کا یہ امریکی جنون دوست دشمن میں تمیز نہیں کرتا اور سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے مگر یہ کہ سب ملکر اس سے مقابلے کیلئے قدم اٹھائیں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام کیساتھ اقتصادی دہشتگردی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پابندیاں لگانے کے حوالے سے امریکی رویہ اس کے جنون اور پاگل پن کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ اس کام کیلئے اس کے پاس کوئی قاعدہ و ضابطہ موجود نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پابندیاں عائد کرنے کا یہ امریکی جنون دوست دشمن میں تمیز نہیں کرتا اور سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے، مگر یہ کہ سب مل کر اس سے مقابلے کیلئے قدم اٹھائیں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام کے ساتھ اقتصادی دہشتگردی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


خبر کا کوڈ: 834244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834244/پابندیوں-کا-امریکی-جنون-دوست-دشمن-میں-تمیز-نہیں-کرتا-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org