0
Monday 23 Dec 2019 01:44

کراچی کے صرف دو اضلاع میں پیٹرول کے نام پر 80 کروڑ کی کرپشن

کراچی کے صرف دو اضلاع میں پیٹرول کے نام پر 80 کروڑ کی کرپشن
اسلام ٹائمز۔ نیب نے کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں گاڑیوں کو فراہم کئے جانے والے پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ کی کرپشن کا سراغ لگالیا، ایک گاڑی میں ایک دن میں 50 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوانے کی جعلی رسیدیں بھی جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ بلدیات کے ماتحت ایک اور ادارے میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، شہر کے 5 اضلاع میں سے صرف 2 اضلاع میں پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں کرپشن 2013ء سے 2017ء کے دوران جعلی بلنگ کی ذریعے کی گئی، نیب حکام نے سابق ایڈمسنٹریٹر طارق مغل، اشفاق ملاح، منظور عباسی اور عمران اسلم کے بعد پمپ مالکان کے بھی ریکارڈ جمع کئے تو پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی جعلی رسیدوں کی بھی تصدیق کردی گئی۔

ڈی ایم سی کورنگی اور ملیر نے بند گاڑیوں اور رات میں سروس نہ ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کے اخراجات دکھائے ہیں، افسران نے ایک دن میں ایک گاڑی پر 50 ہزار روپے کا پیٹرول بل بھی پاس کیا، جب نیب حکام نے ایک دن میں 50 ہزار کا پیٹرول خرچ کرنے والی گاڑی طلب کی تو ڈی ایم سی افسران گاڑی بھی پیش نہ کرسکے۔ نیب حکام نے چشمہ سروسز اور الیلیز سروسز نامی کپمنیوں کے مالکان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے 80 کروڑ کی مبینہ کرپشن پر تحقیقاتی رپورٹ نئے ڈی جی نیب کراچی کو بھیج دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 834249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش