0
Monday 23 Dec 2019 08:41

عالمی برادری بھارت پر کرفیو ہٹانے کے لئے دبائو ڈالے، راجہ فاروق

عالمی برادری بھارت پر کرفیو ہٹانے کے لئے دبائو ڈالے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ انسانیت سوز واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت پر کرفیو ہٹانے کے لئے دبائو ڈالے۔ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے کشمیری گھروں میں محصور ہیں، بھارتی فوج روزانہ نہتے لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے کر بھارت پر کرفیو ہٹانے کے لئے دبائو ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے لئے آواز اٹھانے پر او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر علمائے کرام نے آزادی کشمیر کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 834256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش