0
Monday 23 Dec 2019 09:15

لاہور، کرسمس کیلئے گرجا گھروں کے رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل

لاہور، کرسمس کیلئے گرجا گھروں کے رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل
اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں کرسمس کی سکیورٹی کے حوالے سے گرجا گھروں پر چیکنگ کیلئے تعینات کئے جانے والے رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل ہو گئی۔ رضاکاروں کو باڈی سرچ، میٹل ڈٹیکٹرز کے استعمال اور ویپن ہینڈلنگ کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیر نگرانی پولیس افسران کے تفتیش کا معیار مزید بہتر بنانے کیلئے ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس لائنز میں 74 ٹی ایس آئیز اور ٹی اے ایس آئز کو چھ ہفتوں پر مشتمل بیسک بی کورس مکمل کروایا گیا۔ سکیورٹی ڈویژن میں تعینات 105 جبکہ گاردات کے 19 پولیس جوانوں کو فائر پریکٹس بھی کروائی گئی۔
 
فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے دس دس راونڈ فائر کرائے گئے۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم مقامات اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار 350 سے زائد اہلکار روانہ کئے جاتے ہیں۔ شہر میں ہونیوالے کسان اتحاد اور وکلاء احتجاج کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کی 257 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں جنہوں نے مظاہرین کو پُرامن طریقے سےمنتشر کیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پولیس لائنز میں موجود پولیس ہسپتال میں 170 اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1560 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 834263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش