0
Thursday 7 Jul 2011 01:39

ایم کیو ایم تحفظات دور ہونے کے بعد حکومت میں واپس آجائے گی، فردوس عاسق اعوان

ایم کیو ایم تحفظات دور ہونے کے بعد حکومت میں واپس آجائے گی، فردوس عاسق اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے استحکام اور عوام کو ریلف دینے کے لئے ہے تو حکومت خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ایم کیو ایم تحفظات دور ہوجانے کے بعد پھر سے حکومت کا حصہ بن جائے گی تاہم اپوزیشن میں جانا ایم کیو ایم کا استحقاق ہے، اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنی والی جماعت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اُمید ہے کہ اگر ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی نہ رہی تو وہ آئین اور قانون میں رہتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہیگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے، ماضی میں بننے والے اتحاد جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا لائے یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی، اس سے کسی غیر جمہوری قوت یا طاقت کو پاکستان کے اندر غیر جمہوری رویوں کے حوالے سے استحکام نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 83430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش