0
Thursday 7 Jul 2011 01:51

کرم ایجنسی،حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی طرف سے زہریلے کیمکل کے گولے اور لینڈ مائن بچھانے کا انکشاف

کرم ایجنسی،حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی طرف سے زہریلے کیمکل کے گولے اور لینڈ مائن بچھانے کا انکشاف
پشاور:اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی طرف سے دنیا کے مختلف علاقوں میں کیمکل و مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے بعد اب حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی طرف سے بھی زہریلے کیمکل کے گولے اور لینڈ مائن بچھانے کا انکشاف ہوا ہے، گذشتہ روز شلوزان تنگی میں لینڈ مائن کا نشانہ بننے والا جمال حسین نامی شخص پاؤں کے زخم سے شہید ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی جمال حسین یونیورسٹی ٹاؤن کے ہلال احمر ہسپتال میں شہید ہوا۔ بارودی سرنگ لینڈ مائن کے دھماکے میں پاؤں ضائع ہو جانے کے بعد پاراچنار ہسپتال میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے جمال حسین کو یونیورسٹی ٹاؤن کے ہلال احمر ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ جہاں وہ منگل کی شام شہید ہو گیا۔ حالانکہ اس کے صرف پاؤں پر زخم آئے تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق خدشہ ہے کہ شلوزان گاؤں پر پھینکنے جانیوالے بھاری ہتھیاروں کے گولے اور طالبان کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں زہریلے و مہلک کیمکلز کا استعمال ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی قوم و ملت کا دفاع کرنے والے شلوزان گاؤں کے پانچ افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ دو مزید جوان بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں اپنے پاؤں کھو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 83432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش