QR CodeQR Code

ادلب میں شامی افواج کی پیشقدمی جاری، 3 دن میں 33 گاؤں آزاد کروا لئے

23 Dec 2019 16:10

شام کی قومی مصالحتی کمیٹی کے رکن "عمر رحمون" نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ شہر معرہ النعمان اور اسکے اردگرد کے گاؤں پر قابض مسلح افراد بغیر کسی لڑائی کے شامی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دینگے، جبکہ ادلب میں شامی افواج کی تازہ پیشقدمی کے دوران ایسے متعدد اتفاقات رونما ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں سرکاری افواج کی پیشقدمی جاری ہے جبکہ گذشتہ 3 دنوں کے دوران شامی افواج نے اس صوبے کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں واقع 33 مزید گاؤں آزاد کروا لئے ہیں، تاہم اس وقت شامی افواج شہر "جرجناز" سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکی ہیں، جہاں شامی القاعدہ کی اصلی چھاؤنی موجود ہے، جبکہ شہر "معرہ النعمان" میں داخلے کا اہم ترین رستہ بھی یہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی افواج نے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع جبھۃ النصرہ جسکو اب الجبھۃ الوطنیہ للتحریر کے نام سے پکارا جاتا ہے اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کے دفاعی مورچوں کو فتح کرتے ہوئے گذشتہ چند روز میں 20 سے زیادہ گاؤں کو آزاد کروایا اور کلیئر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی قومی مصالحتی کمیٹی کے رکن "عمر رحمون" نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ شہر معرہ النعمان اور اسکے اردگرد کے گاؤں پر قابض مسلح افراد بغیر کسی لڑائی کے شامی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے، جبکہ ادلب میں شامی افواج کی تازہ پیشقدمی کے دوران ایسے متعدد اتفاقات رونما ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834348/ادلب-میں-شامی-افواج-کی-پیشقدمی-جاری-3-دن-33-گاو-ں-آزاد-کروا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org