QR CodeQR Code

سنی تحریک نے 4 جنوری کو جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا

23 Dec 2019 18:23

مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، حکومت شرکاء مارچ کیلئے خصوصی ٹرین چلائے، سہولیات فراہم کرے، ٹرین کے رکنے کا دورانیہ بڑھایا جائے، سکیورٹی فراہم کی جائے، بھارت پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر مت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام 4 جنوری کو لاہور تا کراچی جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ منعقد کیا جائے گا۔ بھارت کا بھیانک مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، اقوام متحدہ عالمی برادری کی پُراسرار خاموشی جانبداری ظاہر کر رہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، حکومت شرکاء مارچ کیلئے خصوصی ٹرین چلائے، سہولیات فراہم کرے، ٹرین کے رکنے کا دورانیہ بڑھایا جائے، سکیورٹی فراہم کی جائے، بھارت پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر مت کرے۔

ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین، جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، علامہ شریف الدین قذافی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ گذشتۃ دنوں عدالت کی طرف ایک فیصلہ پر ملک بھر میں عوام و خواص مضطرب اور بے قرار ہیں، عدالتوں کو اپنا وقار بحال رکھنے اور عوام میں اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 834372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834372/سنی-تحریک-نے-4-جنوری-کو-جلتا-کشمیر-بچاؤ-ٹرین-مارچ-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org