0
Monday 23 Dec 2019 19:08

بھارتی مسلمانوں کو 72 سال قبل پاکستان بنانے کی سزا دی جا رہی ہے، مہاجر اتحاد تحریک

بھارتی مسلمانوں کو 72 سال قبل پاکستان بنانے کی سزا دی جا رہی ہے، مہاجر اتحاد تحریک
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والے 25 کروڑ مسلمانوں کو 72 سال قبل پاکستان بنانے کی سزا دی جا رہی ہے، بھارت کے وحشی اور درندے حکمرانوں نے بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، پاکستان کے وزیراعظم اس صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، بھارت کو مسلمانوں پر کی جانے والی جارحیت کا حساب چکانا ہوگا۔ اپنے مذمتی بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ مودی حکومت میں آر ایس ایس کے غنڈوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے، جو مسلمانوں کے گھروں اور تعلیمی اداروں میں داخل ہوکر معصوم بچیوں اور بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران اس ساری صورتحال پر اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے، ہم اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے، یا تو حکومت عملی اقدام کرے، ورنہ پھر سندھ کے مہاجر بھارت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں نے ہر روز تشدد، ظلم اور زیادتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اب تک درجنوں مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے، مسلمانوں کے ساتھ نسلی امتیاز کا سلوک کیا جا رہا ہے، لیکن عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 834374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش