QR CodeQR Code

عدالت کا فیصلہ پرویز مشرف کا شخصی مسئلہ ہے، اسے قومی مسئلہ نہ بنایا جائے، اسد اللہ بھٹو

23 Dec 2019 19:17

کندھ کوٹ اور کشمور میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انگریز نے سندھ و ہندوستان کو فتح کرکے یہاں پر اپنا کافرانہ نظام زبردستی مسلط کیا، ہم روز اول سے ہی ملک میں جاری کافرانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ پرویز مشرف کا شخصی مسئلہ ہے، اسے قومی مسئلہ نہ بنایاجائے، عدالتی فیصلوں پر سیاست کرنا غیرجمہوری روایت ہے، عدالتی فیصلہ کے بعد اب گیند پرویز مشرف کے کورٹ میں ہے، ٹڈی دل نے سندھ کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان اور کاشتکاروں کوپریشان کرکے رکھ دیا ہے، سندھ حکومت اور اس کے زرعی شعبہ کی بےحسی افسوس ناک ہے، حکومت سندھ ٹڈی دل پر کنٹرول اور،زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کرپشن فری و کسان دوست اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھ کوٹ اور کشمور میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے، انگریز نے سندھ و ہندوستان کو فتح کرکے یہاں پر اپنا کافرانہ نظام زبردستی مسلط کیا، جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ہی ملک میں جاری کافرانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 834379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834379/عدالت-کا-فیصلہ-پرویز-مشرف-شخصی-مسئلہ-ہے-اسے-قومی-نہ-بنایا-جائے-اسد-اللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org