QR CodeQR Code

دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملکی سالمیت و نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں، محمد حسین محنتی

23 Dec 2019 19:20

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر بدقسمتی کے ساتھ قیام پاکستان سے لیکر آج تک برسراقتدار آنے والے غیروں کے غلام حکمرانوں نے ایک دن بھی اسلام کو نافذ نہیں ہونے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملکی سالمیت و نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں، حکومت دینی مدارس کے راستوں میں روڑے اٹکانے اور اساتذہ کرام و طلبہ کو حراساں کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرے، یہ  مدارسخیر کے مراکز ہیں جو فرد و معاشرہ کی اصلاح کے مراکز ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں مولانا جلال الدین منصوری کی زیرقیادت جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ سندھ کے اساتذہ کرام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جامعہ منصورہ کے اساتذہ کا وفد ان دنوں کراچی میں مطالعاتی دورے پر ہے، جنہوں نے جامعۃ الرشید احسن آباد، دارالعلوم کورنگی سمیت دیگر دینی مدارس کا دورہ کیا۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا مگر بدقسمتی کے ساتھ قیام پاکستان سے لیکر  آج تک برسراقتدار آنے والے غیروں کے غلام حکمرانوں نے ایک دن بھی اسلام کو نافذ نہیں ہونے دیا۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ دینی مدارس میں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ وہ ہر لحاظ سے تیار ہوکر درپیش چیلیجز کے مقابل کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 834381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834381/دینی-مدارس-اسلام-کے-قلعے-اور-ملکی-سالمیت-نظریہ-پاکستان-محافظ-ہیں-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org