0
Monday 23 Dec 2019 19:41

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملیر کے مضافاتی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملیر کے مضافاتی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ دکھی انسانیت کی خدمت ایم ڈبلیو ایم کا نصب العین ہے، ایم ڈبلیو ایم عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی جماعت ہے، خدمت خلق سے کسی صورت بے توجہ نہیں ہوسکتے، سخت سردی سے متاثرہ شہریوں کیلئے جیکٹس، کمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے کراچی کے علاوقے ملیر کے دیہی علاقوں میں ضرورت مند افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا نشان حیدر ساجدی، احسن عباس رضوی، شعیب رضوی، ممتاز مہدی، کاظم نقوی، محمد علی زیدی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

عارف رضا زیدی نے کہا کہ گرم ملبوسات کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ملیر کے مضافاتی علاقوں ماوری گوٹھ، گہرام بگٹی گوٹھ، یوسف عارفانی گوٹھ، فیوچر کالونی، پپری گوٹھ اور بگٹی گوٹھ کے دو سو ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی خدمت کے بے شمار منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جس میں صحت، تعلیم، منصوبہ فراہمی آب، مساجد و مدارس و دیگر شامل ہیں، یہ تمام امور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں، خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعاون کا طلبگار ہے۔
خبر کا کوڈ : 834394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش