0
Monday 23 Dec 2019 20:06

سعودی عرب کیطرف سے یمن میں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی

سعودی عرب کیطرف سے یمن میں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی
اسلام ٹائمز۔ یمنی صوبے صعدہ میں جارح سعودی عرب کیطرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عام شہری آبادی کو متعدد بار وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمن کی خبررساں ایجنسی 'سبا' کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبے صعدہ کو جارح سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے ہوائی بمباری اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمن میں موجود فوجی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے سرحدی شہر 'الظاھر' میں کئی ایک مقامات پر ہوائی بمباری کی ہے جبکہ جارح سعودی عرب کیساتھ وابستہ مسلح دہشتگرد گروپس نے بھی صعدہ کے شہر 'رازح' کو اپنے میزائل اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف مغربی یمن میں موجود سعودی عرب کیساتھ وابستہ دہشتگرد گروپس نے بھی یمنی صوبے الحدیدہ کے 'الجبلہ' اور 'الفازہ' نامی شہروں پر 17 سے زیادہ راکٹ فائر کئے ہیں جس سے وہاں کی شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی صوبہ الحدیدہ یمنی حکومت اور جارح سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹالکہام معاہدے کے مطابق سیز فائز زون میں آتا ہے جبکہ جارح سعودی عرب اس صوبے کو بھی اپنے ہوائی اور دوسرے حملوں کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔ سیز فائز معاہدے کے مطابق دونوں فریقوں کو اس صوبے کی بندرگاہوں سے دور چلے جانا تھا لیکن یمنی فورسز کی عقب نشینی کے باوجود جارح سعودی فوج تاحال اسی علاقے میں مورچہ بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 834404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے