0
Monday 23 Dec 2019 20:51

پاکستان عوامی تحریک نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ نظام ہے، پاکستان عوامی تحریک نے اسی عوام دشمن نظام کی تبدیلی کیلئے آواز اٹھائی اور ہمیشہ عملی جدوجہد کی، پاکستان سیاست اور جمہوریت کے ذریعے معرض وجود میں آیا، تحریک پاکستان کے دوران لوگوں کا یقین محکم تھا کہ سیاست اور جمہوریت مسائل کو حل کر کے انہیں جینے کا حق دے سکتے ہیں، آج سیاست اور جمہوریت کے موجودہ ماڈل نے عوام کو عاجز اور بے بس کر کے رکھ دیا ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کبھی بھی سیاست نہیں بلکہ ہمیشہ استحصالی سیاسی نظام اور سٹیٹس کو کے خاتمے کی بات کی ہے، عوام کے سامنے ایسا فلاحی اور حقیقی جمہوری نظام رکھا ہے جس میں عوام کے دکھوں کا مداوا ہو، جو آئین اور قانون کے مطابق ہو۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ریاست کے سیاسی، سماجی اور معاشی امراض کی تشخیص کی، پاکستان کے باشعور عوام نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تشخیص سے اتفاق کیا، 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان کے تاریخی گراؤنڈ میں ہونہوالے تاریخی جلسے ”عوامی استقبال“ جس میں لاکھوں لوگ اپنے خرچ پر جمع ہوئے اس بات کی دلیل ہے کہ عوام نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جمہوریت اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے لیکن جمہوریت محض عارضی عمل کا نام نہیں بلکہ ایک مستقل رویے کا نام ہے، اس ملک میں 70 سال سے انتخابی عمل جاری ہے مگر جمہوریت نہ آ سکی، ادارے تباہی کی طرف جا رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت بڑے بڑے جرائم اور کرپشن پر کوئی احتساب نہیں ہو سکا، کوئی گرفت نہ ہو سکی بلکہ ملزمان شان و شوکت پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک 70سال سے جاری اس بے نتیجہ مشق کی بجائے پورے نظام کو تبدیل کر کے ایک ایسے نظام کے قیام کے لیے جہدوجہد کر رہی ہے جس میں عام آدمی کو طاقت ملے، ادارے مضبوط ہوں، عوام کو حقوق اور انصاف ملے۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر 2012 ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو ایک ایسا قومی ایجنڈا دیا جو جس میں پاکستان اور عوام کے لیے خوشحالی تھی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو سیاسی لٹیروں اور فصلی بٹیروں سے نجات کا راستہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 834408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش