QR CodeQR Code

کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

23 Dec 2019 21:03

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد بھی گئے جہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پہ سپہ سالار کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے، کشمیر پہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد بھی گئے جہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے اور ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ کشمیر پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 834410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834410/کوئی-بھی-مہم-جوئی-کی-گئی-بھرپور-جواب-دیں-گے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org