QR CodeQR Code

ایف آئی اے نے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا

23 Dec 2019 23:06

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔ عظمیٰ بخاری پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ اِن دنوں لندن میں موجود ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکیں گے۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو بھی آج گرفتار کیا ہے۔ 

 


خبر کا کوڈ: 834423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834423/ایف-ا-ئی-اے-نے-لیگی-رہنما-عظمی-بخاری-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org