QR CodeQR Code

سعودی عدالت نے جمال خاشقجی قتل میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت سنادی

23 Dec 2019 23:34

جمال خاشقجی کو سعودی خفیہ اہلکاروں نے دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کردیا تھا۔ ان کے اعضا کے ٹکڑے کرکے سعودی قونصلر کے گھر میں دفن کردیے گئے تھے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان پر الزام ہے کہ ان کے حکم پر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں سعودی عدالت میں 11 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 مجرموں کو سزائے موت سنائی اور 3 مجرموں کو 24 سال تک قید کی سزا سنائی جبکہ 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔ سعودی حکام نے اس قتل کیس میں شہزادہ محمدبن سلمان کے قریبی ساتھی سعود القحطانی سے بھی تفتیش کی لیکن انہیں چھوڑ دیا گیا۔ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے ناقد تھے اور غیر ملکی اخبارات میں ان پر سخت تنقید کرتے تھے۔

جمال خاشقجی کو سعودی خفیہ اہلکاروں نے دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کردیا تھا۔ ان کے اعضا کے ٹکڑے کرکے سعودی قونصلر کے گھر میں دفن کردیے گئے تھے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان پر الزام ہے کہ ان کے حکم پر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا لیکن انہوں نے اس الزام کی تردید کی۔ سعودی حکومت نے اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تاہم شہزادہ محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی پرفردجرم عائد نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 834434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834434/سعودی-عدالت-نے-جمال-خاشقجی-قتل-میں-ملوث-5-افراد-کو-سزائے-موت-سنادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org