0
Tuesday 24 Dec 2019 10:12

اسلام آباد، انٹرنیشنل سنٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد، انٹرنیشنل سنٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی اور امریکی تنظیموں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسلام آباد میں انٹرنیشنل سنٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی افتتاح تقریب منعقد ہوئی۔ مذکورہ سنٹر میں ماحولیاتی تبدیلیوں، حقوق ملکیت دانش سمیت جائیداد کے حقوق کے غیرملکی ماہرین  کے ذریعے اعلی سطح کی تعلیم، قیادت اور توانائی سے متعلق پالیسیوں کی جامع تشکیل کے علاوہ خطے کے نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ معاہدہ دونوں ممالک کی تنظیموں کے درمیان جنوری 2018ء میں طے پایا تھا، جس کے تحت کامسیٹس اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز (اے آئی پی ایس) نے مشترکہ طور پر مرکز کے قیام کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔ سنٹڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے ترقی پذیر ممالک میں انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس دانوں کی برادری کی صلاحیت سازی میں مزید نکھار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اس سنٹڑ کی کوشش سے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیت، صلاحیت اور قیادت کی کمی سیہی گوناگوں حالات اور مسائل پیدا ہوتے ہیں، جو اقوام کی ترقی کی راہ میں حائل ہوجا تے ہیں۔ ڈاکٹر زیدی نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح کے ماہرین کی تربیت سے نوجوانوں میں قیادت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں نکھار لایا جا سکتا ہے، جس سے جنوب کے خطہ میں پائیدار ترقی کے حصول کی راہیں مزید آسان ہو جائیں گی۔ اس موقع پر اے آئی پی ایس کی صدر ڈاکٹر فرحت حق نے اپنے افتتاحی کلمات میں توقع ظاہر کی کہ مرکز کے قیام سے امریکی ماہرین اور پاکستان میں مقیم ماہرین کے درمیان ایک مضبوط نیٹ ورک کی بنیاد رکھی جا سکے گی۔ ڈاکٹر فرحت حق نے مقامی ضروریات اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علم پر مبنی مہارت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر خطہ میں ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے مرکز کے قیام سے توقع کی کہ یہ مرکز کامسیٹس کے رکن ممالک کے نیٹ ورک میں شامل ترقی پذیر ممالک کو بھرپور فائدہ پہنچائے گا اور اے آئی پی ایس کے دانشوارانہ وسائل کامسیٹس کے رکن ممالک کی 44 یونیورسٹیوں اور 28 تحقیقی مراکز کو بھی جامع اور فعال بنانے کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ پاکستان میں اے آئی پی ایس کے کنٹری ڈائریکٹر ندیم اکبر نے انسٹی ٹیوٹ کے اغراض و مقاصد، اقدامات اور دیگر پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام میں تحقیقی اور سفری امداد، جونیئر اساتذہ کی ٹریننگ اور تبادلوں کے علاوہ وظائف اور باہمی تعاون کے متعدد پہلو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز کامسیٹس کے ممبر ممالک کے فائدے کیلئے رکن ممالک کی جانب سے طلب کی جانے والی تربیت کا بھی اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز سے ہی مرکز تربیت و تعاون پر مبنی اصلاحات پر کام شروع کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش