0
Tuesday 24 Dec 2019 11:20

سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت ہے، شہباز شریف

سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کی بلاجواز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ جس منصوبے کو مکمل کرنے پر احسن اقبال کو شاباش ملنا چاہئے تھی اس میں گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو بےنقاب ہونے سے روکنا ہے، وہ پارٹی کی تنظیم نو اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لئے سیاسی سرگرمیاں میں مصروف تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، نواز شریف کا ہر ٹیم ممبر نیب نیازی گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سی پیک، عوام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے، کوئی جیل، جھوٹا مقدمہ اور نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیں عوام کےحقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 834507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش