0
Tuesday 24 Dec 2019 11:23

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، گورنر پنجاب

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے  میں امن قائم نہیں ہو سکتا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کیساتھ امن چاہتا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں اور مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع عبث ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ آدمی کبھی امن کی بات نہیں کرتا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کے دہشتگردانہ ذہن کی عکاس ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مختلف ہتھکنڈوں سے بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری توجہ ملک میں معاشی بہتری، امن کے قیام اور سیاحت کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے کہ کسی بھی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام اور افواج ملکی حمیت اور حریت کے تقدس کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جھاڑ گھنڈ کے عوام نے مودی کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے اس عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے یہ بھارتی عوام کو ریفرنڈم تھا جس میں انہوں نے مودی پر عدم اعتماد کرکے امن دشمن کو شکست دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 834508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش