0
Tuesday 24 Dec 2019 11:24

ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عثمان بزدار

ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہیں، جارحیت کی صورت میں بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 141روز سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث کشمیری عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ بھارت غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو غلام بنانا چاہتا ہے۔ بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔ پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کر سکتا، ہم مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے اور عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 834510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش