0
Tuesday 24 Dec 2019 11:41

رہنما خورشید خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ملتوی

رہنما خورشید خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ملتوی
اسلام ٹائمز۔ سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ خورشید شاہ، ان کے صاحب زادہ، بیگمات اور داماد بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت سات جنوری تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر احتساب عدالت میں خورشید شاہ، ان کے بیٹوں، داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ خورشید شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور خورشید شاہ کے وکلا نے اپنے اپنے مختصر دلائل بھی دیئے، تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس کا جائزہ لیا اور نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات جنوری تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 834519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش