0
Tuesday 24 Dec 2019 13:01

کوئٹہ، مہنگائی اور سردی سے کاروبار زندگی متاثر، مسیحی برادری پریشان

کوئٹہ، مہنگائی اور سردی سے کاروبار زندگی متاثر، مسیحی برادری پریشان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں شدید سرد موسم میں اور مہنگائی نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کیا ہے کرسمس کے موقع پر بھی دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔ دکانداروں سعید احمد عبدالنبی اور نسیم کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے، رہی سہی کسر سرد موسم نے پوری کردی ہے۔ اب دکان کے کرائے اور ملازمین کی تنخواہیں نکالنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ایک خریدار نے بتایا کہ مہنگائی نے ملازم پیشہ افراد کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ اب گیس بجلی کے بلوں میں ہی نصف تنخواہ چلی جاتی ہے۔ کرسمس کی خریداری بھی خواب بنتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں حکومت نہ صرف مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے بلکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس بونس دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 834558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش