0
Tuesday 24 Dec 2019 15:38

شامی دفاعی فورسز نے صیہونی رژیم کے متعدد میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا

شامی دفاعی فورسز نے صیہونی رژیم کے متعدد میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شام کی قومی خبررساں ایجنسی نے گذشتہ روز صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے شام پر ہونے والے متعدد میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی دفاعی سسٹمز نے اسرائیل کیطرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی کیساتھ ہوا میں تباہ کر دیا جبکہ ایک میزائل شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے "عقربا" میں جا گرا، تاہم شامی خبررساں ایجنسی نے کسی ایسے طیارے کا ذکر نہیں کیا، جس سے یہ میزائل فائر کئے گئے ہوں۔

علاوہ ازیں دو روز قبل شام کے شمال مغربی صوبے "حماہ" پر بھی ایک نامعلوم ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا، جس کو کامیابی کیساتھ ناکام بنا دیا گیا جبکہ گذشتہ ماہ بھی دو مختلف کارروائیوں میں غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے F-16 جنگی طیاروں کے ذریعے متعدد میزائل فائر کئے گئے تھے، جن میں سے اکثر کو ٹریک کرکے تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ صیہونی رژیم کی انہی کارروائیوں میں سے ایک کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے "داریا" کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 834562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش