QR CodeQR Code

پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر

24 Dec 2019 16:35

مختلف کمپنیوں اور برینڈز نے اپنے ملبوسات پر سیل بھی لگا رکھی ہے جس سے مسیحی برادری کو خریداری میں سہولت ہوگی، جبکہ کرسچین کمیونٹی کو صوبائی حکومت کیطرف سے ایڈوانس تنخواہوں کی ادئیگی کا بھی اعلان کیا گیا جو کہ آج سے ملنا شروع ہوگئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار منانے کیلئے بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ اس تہوار کو خوبصورت اور پررونق بنانے کیلئے پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں۔ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ مختلف گرجا گھروں میں کرسمس ٹری کو سجانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندیاں شروع کر دی گئیں جن سے بچے اور بڑے سب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مسیحی بچوں اور خواتین سمیت مردوں نے بھی خصوصی نئے ملبوسات، جوتوں، اور دیگر بناؤ سجاوٹ کی اشیاء کی خریداری کو بھی حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ مختلف کمپنیوں اور برینڈز نے اپنی ملبوسات پر سیل بھی لگا رکھی ہے جس سے مسیحی برادری کو خریداری میں سہولت ہوگی، جبکہ کرسچین کمیونٹی کو صوبائی حکومت کی طرف سے ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی اعلان کیا گیا جو کہ آج سے ملنا شروع ہوگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834580/پشاور-میں-بھی-کرسمس-کی-تیاریاں-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org