0
Saturday 18 Jul 2009 11:13

افغانستان میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

افغانستان میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹ ہلاک
کابل : افغانستان کے مشرقی علاقے میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ جبکہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا ہے کہ افغان عوام کا اعتماد حاصل کرنے تک صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔ کابل سے جاری بیان میں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ایف پندرہ ای لڑاکا طیارہ آج صبح دوران پرواز گر کر تباہ ہوا۔ دوسری جانب افغانستان کے دورے سے واپسی پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ موجودہ جنگی حکمت عملی کے تحت امریکا افغان قوم کا اعتماد حاصل کر لے گا۔ کیوں کہ عوام کی حمایت کے بغیر طالبان کے خلاف جنگ جیتنا مشکل ہے۔


خبر کا کوڈ : 8346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش