0
Tuesday 24 Dec 2019 18:52

تمام اسلامی ممالک ہندوستان کا سفارتی بائیکاٹ کریں، اعجاز ہاشمی

تمام اسلامی ممالک ہندوستان کا سفارتی بائیکاٹ کریں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجاز احمد ہاشمی نے او آئی سی کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ اور نفرت آمیز امتیازی سلوک پر بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف بیانات ہی کافی نہیں، عملی اقدامات کے طور پر تمام اسلامی ممالک ہندوستان کا سفارتی بائیکاٹ کریں، او آئی سی کشمیر پر خصوصی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرے۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عرب حکمرانوں میں ہمت نہیں کہ اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری سے زیادہ مسلمانوں کے مفادات کو اہمیت دیں، او آئی سی کا ماضی گواہ ہے کہ اس بے جان مردہ تنظیم نے آج تک بیان بازی سے زیادہ کبھی کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستانی حکمران بھی چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ عرب حکمرانوں نے تو پہلے ہی سے منہ موڑ رکھا ہے، 80 لاکھ کشمیری مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد سوائے ترکی، ملائیشیا اور ایران کے کسی مسلمان ملک نے پاکستان کے موقف کی حمایت نہیں کی جو کہ قابل مذمت ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ عالم اسلام کے مسائل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 834601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش