QR CodeQR Code

پاراچنار میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا

24 Dec 2019 22:34

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں، پھلوں سمیت راشن کی قیمتوں کی اضافہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں، جس کی وجہ سے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو غریب کہاں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام نے جینا محال کردیا ہے، انسانی ضرورت کی روزمرہ کی اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی سردی کیساتھ جلانے کی لکڑی کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور غریب طبقہ بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں، پھلوں سمیت راشن کی قیمتوں کی اضافہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں، جس کی وجہ سے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو غریب کہاں جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 834624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834624/پاراچنار-میں-بڑھتی-مہنگائی-نے-عوام-کا-جینا-محال-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org