0
Tuesday 24 Dec 2019 23:01

نشتر روڈ لیڈی ڈاکٹر سے پرس چھیننے کی کوشش، ڈاکو گرفتار، تفتیش شروع 

نشتر روڈ لیڈی ڈاکٹر سے پرس چھیننے کی کوشش، ڈاکو گرفتار، تفتیش شروع 
اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال کے باہر لیڈی ہاوس آفسیر سے پرس چھننے والا ڈاکو سکیورٹی گارڈ کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم کی خوب درگت بنانے کے بعد کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے رفیدہ ہال اور گیٹ نمبر چار کے درمیان سے ایک لیڈی ہاوس آفیسر جارہی تھی کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص آگیا، جس نے آتے ہی ہاوس آفیسر کا پرس چھننے کی کوشش کی تو شور شرابہ پر گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈز آگئے جنہوں نے آتے ہی شاہد نامی ڈاکو کو پکڑ لیا اور وارادت کو ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی گارڈ نے ملزم کی خوب درگت بنائی اور قانونی کاروائی کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، نشتر ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال کی سخت سکیورٹی کی وجہ سے یہ وارادت ناکام ہوئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے چیف سکیورٹی آفیسر (ر)کیپٹن صباحت شیر خان نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہسپتال کے اندر اور ملحقہ بلڈنگ کے آس پاس پٹرولنگ سخت کی جارہی ہے، جرم کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 834628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش