0
Tuesday 24 Dec 2019 23:27

آئی ایم ایف کے اشارے پر گیس و بجلی مہنگی کرنا افسوسناک ہے، ثروت اعجاز قادری

آئی ایم ایف کے اشارے پر گیس و بجلی مہنگی کرنا افسوسناک ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے عوام دشمن پالیسیوں سے روکا جائے، آئی ایم ایف کے اشارے پر گیس و بجلی مہنگی کرنے کی یقین دھانی افسوسناک ہے، مہنگائی میں اضافہ اور مزید غربت بڑھے گی، حکمران بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کو اول روز سے کہہ رہے ہیں کہ بیرونی قرضے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، نئے قرضوں کا بھی براہ راست بوجھ غریبوں کے کندھوں پر آرہا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، اسے بوتل میں بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کو ختم اور غریب کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکمرانوں کو عوام دوست پالیسی بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کو نشترپارک کراچی میں ہونیوالی جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں حکمرانوں کو غربت کو ختم کرنے کا فارمولا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کو ختم اور دہشتگردی کے خلاف یکجا ہیں، حکومت مثبت کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 834632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش